سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک بار پھر 94 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 94 ہزار 033 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے کیساتھ 93 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی پستی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید 5 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.80 روپے پر آگیا ہے۔