وفاق کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا۔

پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کرادی، ماہانہ 301 سے لیکر 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی، نیپرا درخواست پر 10 فروری کو سماعت کرے گی۔

ماہانہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز دی گئی، فکسڈ چارجز دونوں پروٹیکڈ اورنان پروٹیکڈ صارفین پر لگانے کی تجویز دی گئی، اس سے قبل صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد ہیں۔

ماہانہ 100یونٹ استعمال کے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی، ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز دی گئی، 100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی۔

ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز ہے، ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی، ماہانہ 400یونٹ تک کے نان پروٹکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے اضافے سے 400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔

ماہانہ 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین کیلئے 100روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500روپے کرنے کی تجویز دی، ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے کرنے کی تجویز دی، ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔

ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی سے 675 روپے کرنے کی تجویز دی گئی، ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ گھریلو صارف کیلئے 1 روپے 53 پیسے کمی کی تجویز دی گئی، ماہانہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال پر فی یونٹ 1 روپے 25 پیسے کمی کی تجویز دی۔

ماہانہ 600 یونٹ تک فی یونٹ 1 روپے 40 پیسے کمی کی تجویز دی گئی، ماہانہ 700 یونٹ استعمال پر گھریلو صارف کیلئے فی یونٹ 91 پیسے کمی کی تجویز دی، ماہانہ 700 یونٹ سے زائد استعمال پر 49 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز، 5کلو واٹ اور اس سے زائد لوڈ کے کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ 1 روپے 15پیسے کمی تجویز دی گئی۔

صنعتی شعبے کیلئے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں