مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود مستحکم رکھی گئی۔

گورنر سٹیٹ بینک نے نئی زری پالیسی کا اعلان پالیسی کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا، تین ماہ کے لیے شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔

قبل ازیں ایک سروے رپورٹ کے مطابق 60 فیصد بزنس کمیونٹی نے مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے کی پیشگوئی کی تھی۔

سروے کے مطابق 24 فیصد تاجر برادری کی رائے میں شرح سود میں اضافہ ہونا تھا جبکہ 10 فیصد نے کمی کی رائے دی تھی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں شرح سود اس وقت ساڑھے 10 فیصد پر موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں