پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں 135 روپے کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔

پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

مرکزی صدر منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا، منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں کا اطلاق 11 اپریل سے ہوگا۔

پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر تاحال کوئی اعلان سامنے نہ آ سکا، گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کی طرف سے گیارہ اپریل سے بکنگ نئے کرایہ نامہ کے مطابق ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں