آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

نیویارک: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا میں ہونے والی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شامل آبنائے ہرمز کے مستقبل کے حوالے سے اب بھی صورتحال غیر واضح ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ نئے بحری راستوں کے تعین کے حوالے سے معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، تاہم امریکہ کو ابھی دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...