کورونا وائرس کےپیش نظرپاک ویسٹ انڈیزکےدرمیان ٹی ٹونٹی سیریزری شیڈول

کرکٹ

بارباڈوس: (دنیا نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی بجائے اب چار میچز کھیلے جائینگے۔ سیریز کا آغاز 27 کی بجائے 28 جولائی کو ہوگا۔

پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ 27 جولائی کو ہونے والا ٹی ٹونٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ میں کوویڈ کیس سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے میچ معطل ہونے کے باعث سیریز ری شیڈول کی گئی۔

دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم پہلے ہی بارباڈوس میں اپنی ٹریننگ کر رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں