ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستان کی نئی کِٹ کی رونمائی،ویڈیو جاری

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی کردی ہے جس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے شاہینوں کی ٹی 20ورلڈ کے لئے متعارف کرائی گئی نئی کِٹ کی مختصر ویڈیو جاری کی گئی ۔ جبکہ پی سی بی نے ویب سائٹ کا لنک بھی دیا کہ شائقین وہاں سے اپنے لئے کرکٹ یونیفارم خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جبکہ کپتان بابر اعظم کی 27ویں سالگرہ کا کیک جہاز میں ہی کاٹا گیا۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکر 24اکتوبر کو ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں