دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان شاہینز کا کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ جاری

کرکٹ

کراچی: (دنیا نیوز) دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان شاہینز کا کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ جاری ہے، ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو لمبی کرکٹ کے لئے تیار کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ جیت کر لوٹیں۔

سری لنکا کا دورہ ، سیریز کی تیاری کے لئے پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے، انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ میں بولرز نے اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھائے اور بیٹرز نے بھی لمبی باریاں لیں۔

ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دورہ کامیاب ہوگا، کھلاڑیوں کو لمبی کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار کرنا مقصد ہے۔ عثمان صلاح الدین اور نسیم شاہ بھی جیت کےلئے پر عزم ہیں، کہتے ہیں کہ کیمپ میں کھلاڑی خوب محنت کر رہے ہیں۔

پاکستان شاہینز دو 4 روزہ اور 3 ون ڈے میچزپر مشتمل سیریز کھیلے گی، قومی ٹیم 21 اکتوبر کو کینڈی کے لئے روانہ ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں