نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بلدیاتی الیکشن کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرارکان کونوٹس جاری
  • بریکنگ :- بلاول بھٹواورمرادعلی شاہ سمیت دیگرارکان کونوٹس جاری
  • بریکنگ :- ریجنل الیکشن کمشنرنےپابندی کےباوجودجلسہ کرنےپر نوٹس جاری کیے
  • بریکنگ :- عبدالقادرپٹیل،خورشیدشاہ ،سعید غنی اوردیگرکو نوٹس جاری
  • بریکنگ :- ارکان اسمبلی کوبلدیاتی انتخابات مہم میں حصہ لینےسےروکاگیاتھا،نوٹس
  • بریکنگ :- جلسےسےخطاب کرکےارکان نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،متن
  • بریکنگ :- بلاول بھٹو ،مراد علی شاہ ودیگرارکان 3 دسمبرکوریجنل الیکشن کمشنرآفس طلب
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی کاپشاورمیں جلسہ،الیکشن کمیشن کا نوٹس
Coronavirus Updates

وہ کون ہوتے ہیں مجھے آف ایئر کرنے والے؟شعیب اختر کا ردعمل

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)نعمان نیاز سے بحث کے معاملے پر سرکاری ٹی وی سے آف ایئر کرنے کے فیصلے پر شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون ہوتے ہیں مجھے آف ایئر کرنے والے؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا جس میں انکوائری کمیٹی کے آج کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تو بالکل ہی مضحکہ خیز ہے۔ میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں اور دنیا بھر میں اربوں کے سامنے استعفیٰ دیا ہے۔ 

راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے ٹوئٹ میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ انداز اپنایا اور کہا کہ کیا پی ٹی وی کا دماغ چل گیا ہے؟ وہ کون ہوتے ہیں مجھے آف ایئر کرنے والے؟۔

قبل ازیں سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پردونوں کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی سپورٹس کی جانب سےشعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے معاملے سے متعلق انکوائری جاری کی گئی۔

پی ٹی وی سپورٹس کی شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انکوائری مکمل ہونے تک نعمان نیاز اور شعیب اختر کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی وژن انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوجاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہونگے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں ایم ڈی پی ٹی وی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں شعیب اختر سے پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں پروگرام کی آن ایئر ریکارڈنگ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

تحقیقاتی کمیٹی نے معاملے پرسابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو بلانے کا فیصلہ جبکہ فوری طور پر نعمان نیاز کو آف ایئر کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے تک پروگرام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی پر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لائیو شو میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز میں جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد شعیب اختر اٹھ کر چلے گئے تھے۔

شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز میں تلخ کلامی کے وقت ویو رچرڈز ،ڈیوڈگاور،عمر گل،راشد لطیف،اظہر محمود اور ثنا میر بھی موجود تھے۔

شو کے میزبان نے اس وقت بریک لے لی۔ بریک کے بعد شعیب اختر واپس شومیں موجود تھے اور دونوں نے اس واقعہ کو مذاق قرار دیا۔ لیکن شعیب اختر نے بعد میں لائیو شو کے دوران ہی استعفیٰ دے دیا اور اٹھ کر چلے گئے تھے۔

شعیب اختر اور نعمان نیاز کی ناراضی کے ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لائیو شو میں لیجنڈ پلیئرز یا کسی بھی مہمان کے ساتھ ایسا رویہ نا مناسب ہے۔

سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہونے کے بعد شعیب اختر نے بھی لائیو شو کے واقعہ پر اپنا ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا۔مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایسا کیوں کہا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ٹی وی پر ایک سٹار کی یوں توہین مناسب نہیں،غیر ملکی اور قومی سٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔میں نے بات سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے مجھ سے معافی نہیں مانگی اور کوئی چارہ نہیں تھا، اس لیے میں نے استعفیٰ دے دیا۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کی ا نتظامیہ نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقا ت کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تھی ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں