نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- فواد چودھری کا دبئی ایکسپو 2020میں پاکستان فلم فیسٹیول کے آغازپرتقریب سے خطاب
  • بریکنگ :- اس سال اوورسیزپاکستانیوں نے31 ارب ڈالرپاکستان بھیجے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- اوورسیزپاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری
  • بریکنگ :- اوورسیزپاکستانیوں کا ملکی معیشت میں بڑاحصہ ہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- تارکین وطن پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،فواد چودھری
  • بریکنگ :- عمران خان سمندرپارپاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،فواد چودھری
  • بریکنگ :- ہم ہمسایہ ملک کےساتھ امن کےساتھ رہناچاہتےہیں،فواد چودھری
  • بریکنگ :- ہم محبت والے لوگ ہیں،امن کی بات کرتے ہیں،فواد چودھری
  • بریکنگ :- دبئی:ہم اس خطے کوآگے لےکرچلنا چاہتے ہیں،فواد چودھری
Coronavirus Updates

پاک ونڈیز سیریز، سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبری خوشخبری سامنے آ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے 100فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ رواں ماہ شیڈول ہے، پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹی 20 اور پھر تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی جس کی تیاریاں ابھی سے تیز ہو گئی ہیں، شہرقائد میں سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

پاک ونڈیز سیریز میں سٹیڈیم شائقین سے مکمل بھرا ہوگا۔ این سی او سی کے ہدایت نامہ کے مطابق ویکسین شدہ افراد ہی سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں تماشائیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ کوویڈ صورتحال میں تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں ہونے والی یہ پہلی سیریز ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں