پی ایس ایل7: 12سال سے کم عمر بچوں کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) این سی او سی پاکستان سپر لیگ کے میچ میں 12سال سے کم عمر بچوں کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اسٹیڈیم میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسینیشن کارڈ دکھا کر سٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں