شکیب الحسن نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز حاصل کر لیا

ڈھاکہ: (ویب سائٹ) بنگلادیش کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

شکیب الحسن ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے۔

انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 136 وکٹیں مکمل کیں۔

اسی کے ساتھ شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

شکیب الحسن نے 2006 میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں ڈیبیو کیا اور تب سے اب تک وہ 114 میچز میں ریکارڈ 136 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 122.33کے سٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار 339 رنز بنائے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شکیب الحسن کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں