شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گھل مل گئے، گانا بھی گایا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے جبکہ مقامی زبان میں گایا گیا مقبول گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
دھانی نے بچوں کے ساتھ گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
I just loved everything in Zimbabwe, even this crowd s favourite local song in Shona language. Just gave it a try with kids. pic.twitter.com/2eL9r9IpqT
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) May 27, 2023
اس کے علاوہ انہوں نے ان بچوں کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں اور خوش رہیں، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ۔
Put a smile on your face and be happy. Everything is gonna be alright pic.twitter.com/sDMMq3sMKh
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) May 27, 2023
اس سے قبل شاہنواز دھانی نے انسٹاگرام پر زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے بتایا کہ سکندر نے انہیں گھر پر دعوت دی تھی۔
قومی فاسٹ باؤلر نے اپنی پوسٹ پر لکھا ہمیں کھانے پر مدعو کرنے کیلئے سکندر رضا آپ کا شکریہ، آپ کے گھر آ کر بہت اچھا لگا، آپ ایک شاندار کرکٹر اور زمبابوے کرکٹ کے سفیر ہیں۔
Brother @SRazaB24 have been an amazing cricketer and ambassador of Zimbabwe Cricket. Thank you for having us at your home. Keep rising & Shining brother pic.twitter.com/XbHrVyHNjO
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) May 26, 2023