چیئرمین آئی سی سی آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیرمین گریگ بارکلے 2 روزہ دورے پر منگل کو لاہور پہنچیں گے۔

چیئرمین آئی سی سی کے ساتھ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس بھی پاکستان آرہے ہیں، گریگ بارکلے کا یہ پہلا پاکستان کا دورہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی آفیشلز سے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیتھی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔

گریگ بارکلے 15 سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں، آخری بار 2008ء میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں