پی سی بی نے کھلاڑیوں کو کیمپس کیلئے مدعو کرلیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپس کے لئے کھلاڑیوں کو مدعو کرلیا، کیمپس کا انعقاد 10 سے 21 جون تک لاہور میں کیا جائیگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کیمپس کا پہلا مرحلہ 10 جون سے 15 جون تک ہوگا جس میں سپنرز شرکت کرینگے جبکہ 16 جون سے 21 جون تک دوسرے مرحلے میں فاسٹ بولرز کیمپس میں شرکت کرینگے، بیٹرز کے کیمپس 10 سے 21 جون تک جاری رہیں گے۔

سپنرز میں ابرار احمد ،علی اسفند،عرفات منہاس، فیصل اکرم، محمد جنید، مہران ممتاز، مبصرخان، نعمان علی، قاسم اکرم، ساجد خان، سفیان مقیم، اسامہ میر اور زاہدمحمود شامل ہیں۔

فاسٹ بولرز میں عامر جمال، ارشد اقبال، فہیم اشرف، حارث رؤف، احسان اللہ، محمد حسنین ، محمد وسیم جونیئر، میرحمزہ، محمدعلی، نسیم شاہ اورشاہنواز دھانی شامل ہیں۔

بلے بازوں میں عبداللہ شفیق، حارث سہیل، حسیب اللہ، حسین طلعت، افتخاراحمد، امام الحق ، کامران غلام، محمدحارث، محمدہریرہ، میربن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعودشکیل، طیب طاہرشامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کیمپس کے انعقاد کا مقصد آنیوالے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کے ان کیمپس کیلئے پاکستان انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جو قومی ٹیم کے کوچز اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے پر امن ملک قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ سرفراز احمد ذاتی مصروفیات ، بابر اعظم اور محمد رضوان (حج) اور محمد نواز (رہیب) کے سبب ان کیمپس میں شریک نہیں ہونگے، انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی مطلع کردیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں