زمبابوے کا ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

ہرارے : ( ویب ڈیسک ) زمبابوے نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں زیادہ تر گزشتہ سال کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاپ آرڈر بیٹر جوئے لارڈ گمبی اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو اور کریگ اروائن ٹیم کی قیادت کریں گے، مارومانی اور انوسینٹ کایا بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

زمبابوین سکواڈ میں کپتان کریگ اروائن، لیون جونگوے، ولنگٹن مساکڈزا، ریان برل، انوسینٹ کایا، بلیسنگ موزاربانی، ٹینڈائی چٹارا، کلائیو مڈینڈے، رچرڈ انگاراوا، بریڈلے ایوانس، ویسلے مدھیویرے، سکندر رضا، جوئے لارڈ گومبی، مارومانی اور سین ولیمز شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں