پاکستان نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر آمادہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی تھی، یہ پیشکش آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو کی گئی تھی۔

اب پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہوگا، نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے یا پانچ ٹی 20 میچز ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں