ویرات کوہلی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی دورہ جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ٹیسٹ میچز کیلئے وہ بدستور موجود ہوں گے، ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا، دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

ویرات کوہلی اس وقت لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے نان سٹاپ کرکٹ کھیل رہے تھے، آخری بار انہوں نے ستمبر میں ورلڈ کپ سے پہلے وقفہ لیا تھا جب انہیں اور کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں