عماد وسیم بھی بی بی ایل میں میلبرن سٹارز کی جرسی پہننے کو تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے میلبرن سٹارز کیساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

میلبرن سٹارز کے جنرل منیجر بلیئر کراؤچ کے مطابق عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کے بعد سے میلبرن سٹارز کو دستیاب ہوں گے۔

بلیئر کراؤچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں عماد وسیم، اسامہ میر اور حارث رؤف کو دیکھیں گے، عماد وسیم کے پاس ٹی 20 کا وسیع تجربہ ہے ان سے فائدؤ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں