احمد شہزاد کی ابوظہبی میں لیگ کھیلنے سے معذرت

لاہور: (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے ابوظہبی میں لیگ کھیلنے سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی نے ابوظہبی میں ہونے والی ٹی-10 لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی تھی جس پر ان کا شکرگزار ہوں تاہم میں نے ابوظہبی جانے سے معذرت کرلی ہے۔

احمد شہزاد نے مزید لکھا کہ ہمیشہ پاکستان کو فوقیت دی ہے، قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کرتا رہوں گا اور اس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔

اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے نوجوان کرکٹرز کے لیے مثال بننا چاہتا ہوں، بنگال ٹائیگرز کا بھی شکریہ جنھوں نے مجھے پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکٹ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں