افغانستان کرکٹ بورڈ سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے بڑی آفر کر دی۔

ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی سابق کپتان سلمان بٹ سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے سلمان بٹ کو اپنے بورڈ کیساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

افغانستان نے بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے سلمان بٹ سے مدد مانگی ہے اور افغانستان بورڈ ہائی پرفارمنس کیمپ میں سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سلمان بٹ نے افغانستان بورڈ کی آفر پر غور شروع کر دیا ہے، افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 سیریز جنوری 2024 میں شیڈول ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں