پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے 485 کرکٹرز نے رجسٹریشن کروا لی

لاہور: (ویب ڈیسک) 22 ممالک کے 485 انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹر کرا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے 158 کرکٹرز، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36، جنوبی افریقہ کے 30، بنگلا دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کرکٹرز نے دستیابی ظاہر کی ہے، رجسٹریشن کروانے والوں میں ایسوسی ایٹ ممالک کے متعدد کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

پلیئر ڈرافٹ اگلے ہفتے 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گا، پلاٹینم کیٹگری میں 46 اور ڈائمنڈ کیٹگری میں 76 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، غیرملکی کرکٹرز میں نمایاں نام انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کے ہیں یہ دونوں آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر 5 بیٹر رائلے روسو ملتان سلطانز سے کراچی کنگز میں شامل ہو چکے ہیں، سری لنکا کے کپتان مہیش تھیکشانا، افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم سپنر عقیل حسین نے بھی ڈرافٹ میں دستیابی ظاہر کر دی، یہ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہیں، عالمی نمبر 2 ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر محمد نبی بھی ڈرافٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔

پلاٹینم کیٹگری

پلاٹینم کیٹگری کے کرکٹرز میں ڈینیئل سیمس، ایشٹن ایگر (آسٹریلیا) فضل حق فاروقی، نور احمد، مجیب الرحمان، رحمان اللہ گرباز (افغانستان) بین ڈکٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز (انگلینڈ) سندیپ لمی چانے (نیپال) جیمز نیشم (نیوزی لینڈ) راسی ون ڈر ڈوسن، عمران طاہر (جنوبی افریقہ) مہیش تھیکشانا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا (سری لنکا) کیرن پولارڈ، روومن پاول، روماریو شیپرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹگری

ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان) بین مک ڈرمٹ (آسٹریلیا) لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ (بنگلہ دیش) ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لائم ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین (انگلینڈ) ٹم سائفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بووس (نیوزی لینڈ) وین پارنل، لونگی این گڈی، جاری لینڈے، ریزا ہینڈرکس، سساندا ماگالا (جنوبی افریقہ) دلشن مادوشانکا، چریتھ اسالانکا، دشمنتھا چامیرا، سدیرا سمارا وکرما (سری لنکا) فیبئن ایلن، جانسن چارلس، راکیم کارنوال، شائی ہوپ، ہیڈن والش (ویسٹ انڈیز)۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں