پی ایس ایل 9: ملتان کی مسلسل تیسری فتح، قلندرز ایک بار پھر ڈھیر

لاہور(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہوئی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے تھے، لاہور قلندرز کی جانب سے وین ڈوسن 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان نے 41 اور سکندر رضا نے 23 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 82 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے 2،2 جبکہ جارج لنڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس بریتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں