ٹی 20 ورلڈ کپ: تاریخ میں پہلی بار 2 ناقابل شکست ٹیموں کے درمیان فائنل

بارباڈوس: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی 2ناقابل شکست ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ دو ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہوگا۔

1979 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1979 اور 1975 کا ورلڈ کپ ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتا تھا۔

2003 اور 2007 کی ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ 1996 میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی اور2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ناقابل شکست ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں