فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نے شاہین شاہ آفریدی، امام الحق اور حارث رؤف سمیت 10 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے جس میں صبح کے سیشن میں 2 کلو میٹر رننگ، کریز پر رننگ سمیت مختلف جسمانی مشقوں میں کھلاڑیوں کی پھرتی، مہارت اور دل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

کپتان شان مسعود اور بابر اعظم سمیت دوسرے کرکٹرز کے فٹنس 9 ستمبر کو متوقع ہیں، فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ پر سینٹرل کنٹریکٹ فہرست کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب بھی اسی فٹنس رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

پی سی بی نے مجموعی طورپر30 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، 13 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں ہوچکے جن میں نئے پرفارمر بھی شامل ہیں، گزشتہ برس پی سی بی نے 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں