اے سی سی کا ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کروانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

مستقبل کے ستاروں کے لیے ایونٹ کرانے کا فیصلہ کوالالمپور میں صدر جے شاہ کی زیر صدارت اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ ہر دو برس کے بعد ہو گا، ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ سے پہلے ہوا کرے گا۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ سے ایشیا کی خواتین کرکٹرز کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا، اے سی سی نے پہلی مرتبہ ویمن کرکٹرز کے لیے پاتھ وے ترتیب دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں