پی سی بی میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 11 اینالسٹ فارغ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اینالسٹس کی سکروٹنی کی گئی، ڈیٹا اور ویڈیو اینالسٹس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے ڈیٹا اور ویڈیو اینالسٹس کا مختلف امور پر امتحان لیا، 26 میں سے 11 اینالسٹس ٹیسٹ میں پاس نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق 11 اینالسٹس کو فوری طور پر پی سی بی نے فارغ کردیا ہے جبکہ 15 اینالسٹس کو اب مختلف ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں