بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز کو متحد ہوکر پلان بنانا ہوگا: شہریار چشتی

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ شہریار چشتی نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے تمام آئی پی پیز کو ہنگامی بنیادوں پر متحد ہوکر پلان بنانا ہوگا۔

چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ شہریار چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے طور پر پاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، کافی عرصے سے پاکستان کی انرجی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو کیسے بجلی سستی دی جاسکتی ہے اس پر کام کرنا ہوگا، آئی پی پیز کے تحت ہم سب کو بھی صارفین کو سہولت دینا ہوگی ۔

شہریار چشتی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے کے لئے تجاویز دینے جارہے ہیں، لبیرٹی پاور لمیٹڈ نے بھی اپنے منافع کو 2021 میں شئیر کیا تھا، 2021 سے بجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل میں جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں، ہم اپنا حصہ دے رہے ہیں، اب دوسرے پاور پلانٹ کیا سوچتے ہیں یہ ان پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے سب کو مل کو سوچنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں