پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند کردی گئی
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں دھند کے ڈیرے رہے، موٹرویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بندکر دی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔
موٹروے ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔