یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، 38 ایف آئی اے افسر، اہلکار ہیڈ کوارٹرز پیش
اسلام آباد: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی، 38 ایف آئی اے افسران اور اہلکار ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے۔
ڈی جی ایف آئی اے تمام افسران و اہلکاروں سے تحقیقات کریں گے، جرم ثابت ہونے پر افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ملوث 38 افسران اور اہلکار کراچی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد زون میں تعینات ہیں۔
ایف آئی اے نے مبینہ طور پر ملوث 18 افسران و اہلکاروں کو ضلع بدر کر دیا، ضلع بدر کئے گئے افسران میں ایک سب انسپکٹر اور تین اے ایس آئی شامل ہیں، افسران اور اہلکاروں کو گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں تبدیل کیا گیا۔