بنگلہ دیشی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کی سرحد پر تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چالیس سالہ ارون دلیپ تری پورہ میں تعینات تھا، خود کشی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ ارون دلیپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسوم کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

سرحدی اور کشیدگی والے علاقوں میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات عام ہیں، بارڈر سیکیورٹی فورس کے بہت سے سے جوان اور افسر حالات کے دباؤ کے تحت یا پھر آپس کے اختلافات اور مفادات کے تصادم کے باعث خود کشی کرتے ہیں۔

بھارتی فورسز میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی جاتی رہی ہے تاہم اب تک ایسی کوئی بھی کمیٹی خود کشی کے حقیقی اسباب معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں