امریکہ نے روس کو ایرانی بیلسٹک میزائل کا ملنا یورپ کے لئے خطرناک قرار دیدیا

لندن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے روس کو ایرانی بیلسٹک میزائل کا ملنا یورپ کے لئے خطرناک قرار دیدیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ماسکو اور تہران کے درمیان بڑھتے ہوئے جنگی تعاون کے بارے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کا ایران سے بیلسٹک میزائل حاصل کرنا اور ان میزائلوں کو یوکرین کے خلاف استعمال کرنا یورپی یونین کے لئے سخت خطرے کی گھنٹی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا نجی طور پر ان کے ملک نے ایران کو خبردار کر دیا ہے کہ جس طرح وہ روس کو بیلسٹک میزائل دے رہا ہے اس سے کشیدگی میں ڈرامائی اضافہ ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں مزید نئی پابندیاں بھی نافذ کی جا سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روس اس وقت ایران سے بیلسٹک میزائل بحری جہازوں سے ریسیو کر رہا ہے اور امکان ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں انہیں استعمال کرے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں