لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں 70 سالہ خاتون قتل

لاہور: (دنیانیوز) لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں70 سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے ملزمان عتیق وغیرہ چار افراد گھر میں داخل ہوئےاور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے گھر میں موجود کمل بی بی موقع پر دم توڑ گئی۔

ملزمان کے والد کو مقتولہ کے داماد نے کچھ عرصہ قبل قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے جمع کرواکے بیٹی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں