لاہور : آٹھ ماہ کے دوران مختلف جرائم کی ایک لاکھ ، 9 ہزار 236 وارداتیں رپورٹ
لاہور: (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، جھپٹا، نقب زنی، موٹرسائیکل ، کار چوری و چھیننے کی وارداتیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 455 مختلف جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، وارداتوں میں ناجائز اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا، رواں سال کے آٹھ ماہ میں ڈکیتی کے دوران قتل کی 13، اغواء برائے تاوان کی 7، قتل کی 285 اور اقدام قتل کی 652 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال ڈکیتی کی 46، راہزنی کی 9 ہزار 89، چھینی جھپٹا کی 7 ہزار 350 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، رواں سال کار چھیننے کی 11، موٹرسائیکل چھیننے کی 967، دیگر وہیکل چھیننے کی 31 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اس کے علاوہ رواں سال موٹرسائیکل چوری کی 13 ہزار 326، کار چوری 376 اور دیگر وہیکل چوری کی 1143 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، رواں سال نقب زنی کی 3 ہزار 233 وارداتیں، متفرق چوری کی 71 ہزار 884 وارداتیں جبکہ مویشی چوری کی 823 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔