چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد کے آج پاکستان آنے کا قوی امکان
لاہور: (دنیا نیوز) چمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل وفد کے آج پاکستان آنے کا قوی امکان ہے۔
وفد چمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں سٹیڈیمز کا دورہ کرے گا، آئی سی سی وفد راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں سٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لے گا۔
دورے پر چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے شیڈول، ٹکٹنگ اور میڈیا ایکریڈیٹیشن کے معاملے پر بات ہو گی، آئی سی سی وفد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا۔