شاہین پروٹیز کو دبوچنے کیلئے بیتاب، ڈربن میں بھرپور مشقیں

ڈربن: (دنیا نیوز) شاہین محدود اوورز کی کرکٹ میں پروٹیز کو دبوچنے کیلئے بیتاب ہیں جس کیلئے قومی ٹیم کی ڈربن میں بھرپور مشقیں جاری ہیں۔

قومی سکواڈ نے کروسیڈرز سپورٹس کلب میں ٹریننگ کے دوران مقامی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کوچز کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھا۔

قومی سکواڈ نے تین گھنٹے پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا، پاکستانی ٹیم آج بھی مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر کنگز میڈ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ڈربن میں ہوگا، زمبابوے میں فتح کے بعد گرین شرٹس پروٹیز کو بھی اس کے میدانوں پر محدود اوورز کی سیریز میں مات دینے کو بیتاب ہے۔

گرین شرٹس کو اس سیریز کیلئے اپنے نمایاں کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہوگا تاہم جنوبی افریقہ کے کپتان سمیت اہم پلیئرز اس سیریز میں غیر حاضر رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں