سٹار بیٹر بابراعظم آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ان ایکشن ہوں گے

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ان ایکشن ہوں گے۔

بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے، فرنچائز نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کا تشہیری ٹیزر جاری کر دیا، باقاعدہ معاہدے کی تفصیلات آج منظر عام پر لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یہ بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں پہلی شرکت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں