کراچی: سندھ رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز اور پولیس نے کیماڑی کے علاقے ریلوے کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے کیماڑی ریلوے کالونی میں رینجرز اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محمد رضوان اور محمد سہیل کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان سچل گوٹھ سے نجی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے منشیات کیماڑی میں لاکر سپلائی کرہے تھے جنہیں انٹیلی جنس معلومات پر گرفتار کر کے انکے قبضے سے 12 کلو چرس اور نجی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس برآمد کرلی گئی، محمد رضوان اس سے پہلے بھی منشیات فروشی کے کیس میں جیل جاچکا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں