قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے زخمی

کرائم

گوجرہ:(دنیا نیوز)قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اولمپئن عمران شاہ فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ کو تین مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمران شاہ قائداعظم روڈ دکان پر موجود تھے کہ انہوں نے دکانے کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیاجس پر تین مسلح افرادنےدونوں بھائیوں کو تشدد کا شانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق گول کیپر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا اور ملزمان فرارہوگئے جبکہ دونوں بھائیوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں