پشاور: کار سے 10 رائفلیں، 15 پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد، ملزم گرفتار

کرائم

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے پنجاب کو اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چمکنی کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک موٹر کار سے 5 کلاشنکوف، 10رائفل، 15 پستول اور 65 میگزین سمیت ہزاروں کارتوس برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیا جارہا تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں