کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں