فیصل آباد ایئرپورٹ سے آئس بحرین سمگل کرنے والے میاں بیوی گرفتار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے میاں بیوی سے آئس برآمد کر لی گئی۔

تاندلیانوالہ کا رہائشی آفتاب بیوی فرحت کے ہمراہ بحرین جارہا تھا، بورڈنگ کے دوران اے ایس ایف نے دونوں کے سامان کی پڑتال کی، میاں بیوی کے بیگز کے پیندوں سے خفیہ طورپر چھپائی گئی آئس برآمد کرلی۔

اے ایس ایف نے دونوں میں بیوی کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا، اے این ایف نے برآمد شدہ آئس کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

اے این ایف نے ملزم میاں بیوی کے نیٹ ورک کی تلاش کیلئے بھی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں