اوکاڑہ میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، بیوی نے اعتراف جرم کر لیا

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اوکاڑہ میں چند روز قبل تھانے میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا جس پر تفتیش شروع کی گئی تو پولیس کو حالات کا جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقتول کی اہلیہ پر شک ہوا تو اسے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش رزاق کو آشنا کے ساتھ ملکر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، دونوں ملزمان نے گرینڈر سے نوجوان کی شہ رگ کاٹ کر قتل کیا، دوسرا ملزم فرار ہے جس کی تلاش شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں