پاکپتن: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

پاکپتن: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے خیر آباد کے قریب ناکہ لگائے کھڑے ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ڈاکو واردات کرکے فرار ہورہے تھے، موقع سے اسلحہ و مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں