کراچی: ڈاکو 3 دکانیں لوٹ کر فرار، پولیس نے 2 سٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں ڈاکو 3 دکانیں لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے تین دکانوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، پولیس نے متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں