پشاور: گاڑی راستے میں کھڑی کرنے پر جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں گاڑی راستے میں کھڑی کرنے پر 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے مومن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں راستے میں کھڑی گاڑی نہ ہٹانے پر جھگڑا شروع ہوا، اس دوران ایک گروپ نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں