کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) کورنگی نمبر چھ، عوامی کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پولیس نے موٹر سائیکل سوار2مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہونے لگےاور  کازوے چورنگی زمان ٹاؤن تک مقابلہ جاری رہا، فائرنگ سے پنکچر شاپ والا بھی زخمی ہوا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت نواز جبکہ زخمی ملزم کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی، ملزمان سے ایک پستول نائن ایم ایم، نمبرپلیٹ کے بغیر موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمدکیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں