چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

چارسدہ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ چارسدہ میں تزنگزئی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے تینوں مقتولین آپس میں دوست تھے جن کا تعلق تحصیل تنگی سے ہے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں