کراچی: گھر سے 13 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) قتل یا خودکشی؟ شہر قائد کراچی میں گھر سے 13 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی سیکٹر بی 8 میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ گھر میں لڑکی کی پھندا لگی لاش لٹک رہی ہے جس پر بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد لٹکانے کا شبہ ہے، کمرے کی چھت کی اونچائی اضافی ہے خود سے پھندا لگانا مشکوک ظاہر ہوتا ہے، معاملے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں