کراچی : سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) سندھ رینجرزاورپولیس نے سائٹ ٹاؤن آفریدی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ملزم کی شناخت بشیر احمدکے نام سے ہوئی ، ملزم شہری سے لوٹ مار کی واردات کر رہاتھا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن، موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

 ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں